217

تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز میں شاہینوں کا کلین سویپ

راولپنڈی () تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، جس کے ساتھ ہی سیریز میں شاہینوں نے کلین سویپ کرلیا۔ تیسرے ایک روزہ میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا تھا کیوں کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکا ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے جم کر بیٹنگ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 46ویں اوور میں 211 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ 

مڈل آرڈر بیٹر سدھیرا سمارا وکرما نے 48 رنز بنا کر پاکستانی باؤلرز کے سامنے مزاحمت کی، کپتان کوسال مینڈس 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کامل مشارا 29 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 47 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نوجوان سپنر فیصل اکرم اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں، فہیم اشرف اور کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک شکار کیا۔ 

پاکستان ٹیم نے 212رنز کا مقررہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 45ویں اوور میں پورا کرلیا، اوپپنگ بلے باز فخر زمان نے 55 اور بابر اعظم نے 34 رنز بنائے جب کہ محمد رضوان 61 اور حسین طلعت 42 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، سری لنکا کی طرف سے جیفری وندرسے 3 وکٹوں کے ساتھ نمایاں باؤلر رہے، مہیش ٹھیکشانا کے حصے میں 1 وکٹ آئی۔

Views: 217

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں