193

صدر زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو ’نشانِ پاکستان‘ سے نواز دیا

اسلام آباد () صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ سے نواز دیا گیا، اس موقع پر ہونے والی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو، فیلڈ مارشل، ایئر چیف اور نیول چیف سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں منعقدہ اس تقریب میں اعلیٰ حکام اور سیاسی قیادت نے بھی شرکت کی، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے شاہ عبدالّلہ دوم کو نشانِ پاکستان عطا کیا، شاہِ اردن نے صدر آصف علی زرداری کو آرڈر آف دی رینیسانس سے نوازا، جو سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ صدرِ آصف علی زرداری اور شاہ عبدالّلہ دوئم کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، جس میں دوطرفہ تعاون کو نئے شعبوں تک توسیع دینے پر اتفاق کیا گیا، دونوں شخصیات نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کی مشترکہ حمایت بھی کی، صدر آصف علی زرداری نے دوطرفہ دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Views: 193

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں