پشاور
ایرانی قونصل جنرل علی بنفشا خواہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے صدر ایوب ذکوڑی ، معروف اینکر ، سینیئر بینکار فاروق حسن بھی اس موقع پر موجود تھے ، ملاقات میں ایران و پاکستان کے باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال، اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایران اور پاکستان یکجان دو قالب ہیں بھارت اسرائیل کی ملی بھگت سے پاکستان پر بھارتی جارحیت کے موقع پر ایران نے پاکستان کا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کا باہمی تعاون و اتحاد شہید ذوالفقار علی بھٹو کا وژن تھا جس پر پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عمل پیرا ہے ،
F