169

اطلاعِ عام برائے گیس صارفین/ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود

اطلاعِ عام برائے گیس صارفین/ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود

پشاور اور مضافاتی علاقوں کے گیس صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ متنی پشاور کے قریب 24 انچ کی مرکزی ٹرانسمیشن لائن پھٹ گئی ہے۔ یہ لائن جنوبی علاقوں سے خیبر پختونخوا، خصوصاً پشاور، مردان اور سوات تک گیس پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے۔ متاثرہ لائن کو درہ آدم خیل اور متنی پشاور سیکشن میں عارضی طور پر بند اور الگ کرنا ضروری ہو گیا ہے۔

سوئی نادرن گیس نے ہنگامی صورتِ حال میں گیس کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے متبادل طور پر وہاں کے C-Leg سے 16 انچ کی لائن کے ذریعے گیس کی ترسیل شروع کر دی ہے، جو دریائے سندھ عبور کرتے ہوئے نوشہرہ، پشاور اور مردان تک گیس پہنچاتی ہے۔ تاہم اس متبادل لائن کی محدود گنجائش کے باعث گیس کی فراہمی میں کمی واقع ہوگی۔

گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کے اوقات
گھریلو ضرورت کو ترجیح دیتے ہوئے گیس درج ذیل اوقات میں دستیاب ہوگی:

صبح: 5 بجے تا 9 بجے

دوپہر: 11 بجے تا 2 بجے

شام: 5 بجے تا 9 بجے
سی این جی اسٹیشنز وقتی طور پر بند
گیس کی کمی کے پیش نظر تمام CNG اسٹیشنز آئندہ احکامات تک بند رہیں گے تاکہ گھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

سوئی ناردرن گیس حکام مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری رکھے ہوئے ہیں اور جلد از جلد گیس کی معمول کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

عوام الناس سے تحمل اور تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود

کیٹاگری میں : صحت
Views: 169

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں