123

ہشتگردوں کے حملے میں شہادت پانے والے شہدا کے نمازِ جنازہ پولیس لائنز ہنگو میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

ہنگو: دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں شہادت کا عظیم رتبہ پانے والے ہیڈ کانسٹیبل واحد شاہ، ہیڈ کانسٹیبل حکمت خان اور کانسٹیبل عبدالصمد کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز ہنگو میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں ڈی پی او ہنگو خان زیب مہمند، ایس پی انویسٹگیشن عبدالصمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبد النصیر خان، ڈی ایس پی سی سٹی امجد خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد دیار خان، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی اسلام الدین خان اور پولیس کے افسران و جوان، شہداء کے اہلخانہ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کے جسدِ خاکی کو سلامی پیش کی جبکہ افسران نے پھول نچھاور کر کے وطن کے بہادر بیٹوں کو شاندار انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

شہداء کے جسدِ خاکی کو بعدازاں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا، جہاں انہیں اشکبار آنکھوں اور قومی پرچم کی چھاؤں میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

Views: 123

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں