150

اسرائیل نے مغربی کنارے کے شمالی حصے میں وسیع فوجی آپریشن شروع کر دیا

اسرائیل نے مغربی کنارے کے شمالی حصے میں وسیع فوجی آپریشن شروع کر دیا !

اسرائیلی فوج نے علاقے میں اپنی نفری میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور بعض علاقوں میں بلڈوزر بھی داخل کر دیے ہیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے نا معلوم اہداف پر فائرنگ کی، جب کہ فوج نے کرفیو نافذ کرتے ہوئے داخلی راستے کو رکاوٹوں اور فوجی چوکیوں کے ذریعے بند کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کئی دن جاری رہنے کا امکان ہے اور یہ “پانچ دیہات” کہلانے والے علاقے میں ہو گی جن میں طمون، طوباس اور عقابا شامل ہیں۔ اس دوران خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر گھر گھر تلاشی اور گرفتاریاں کی جائیں گی۔

اسرائیلی فورسز گزشتہ کئی ماہ سے مغربی کنارے میں متعدد چھاپے اور گرفتاریاں کر رہی ہیں۔

تاہم اسرائیلی حکومتیں گذشتہ برسوں میں تیزی سے یہاں آبادیاں بڑھاتی رہی ہیں، جس سے خطہ کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہوتا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے ان آباد کاریوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی قراردیا ہے

Views: 150

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں