188

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیر انتظام مشران اور عمائدین کا اہم جرگہ

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیر انتظام مشران اور عمائدین کا اہم جرگہ

2 دسمبر 2025 کو میرانشاہ میں شمالی وزیرستان کے ملک و مشران اور عمائدین کا اہم جرگہ ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں پاک فوج کے زیر انتظام منعقد کیا گیا۔

جی او سی میرانشاہ میجر جنرل عادل افتخار نے جرگے کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور شمالی وزیرستان میں امن و خوشحالی کے لیے قبائلی عمائدین اور مشران کے کلیدی کردار کو سراہا۔

جرگے میں علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور شرکاء کو علاقے میں سرگرم دہ-شت- گر-د عناصر کی جانب سے امن کو نقصان پہنچانے کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔

شرکاء نے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش انتظامی مسائل پر اپنی تجاویز پیش کیں۔

قبائلی عمائدین نے فیتنہ الخو-ارج کے مکمل خا!تمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا-
تحریکِ نظریہ پاکستان 🇧🇩🇵🇰🇸🇦🇵🇸🇹🇷🇦🇿🇨🇳⚔️

Views: 188

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں