155

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر عائشہ تسکین کے والد معروف شخصیت عطاء اللہ خان ایڈوکیٹ انتقال کرگئے

محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر عائشہ تسکین کے والد، عطاء اللہ خان ایڈوکیٹ (ریٹائرڈ ڈائریکٹر پیرول و پروبیشن ڈیپارٹمنٹ)، انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آبائی گاؤں پشتون گڑھی میں ادا کردی گئی۔

جنازے میں محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر جنرل محمد عمران خان سمیت تمام افسران، صحافی، سیاسی شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ مرحوم، جی ٹی وی کے اسائنمنٹ ایڈیٹر عباد اللہ خان اور سی ایم کے آڈٹ آفیسر جواد اللہ خان کے بھی والد تھے۔

مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ گلبہار میں کی جائے گی۔

Views: 155

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں