اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے پاس کوئی پھٹا ہوا یا ناقص کرنسی نوٹ آ جاتا ہے، جس کا کچھ حصہ غائب ہوتا ہے۔ ہم اسے بےکار سمجھ کر ردی میں پھینک دیتے ہیں — مگر یہ غلطی نہ کریں!
قانونی حقیقت یہ ہے:
اگر کسی کرنسی نوٹ کا 50 فیصد یا اس سے زیادہ حصہ سلامت ہے، تو آپ اسٹیٹ بینک آف پاکستان یا کسی بھی مقررہ بینک برانچ میں جا کر
اس نوٹ کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
✔️ نوٹ کا آدھے سے زیادہ حصہ ہونا ضروری ہے
✔️ نوٹ اصلی ہو، جلی/پھٹی ہوئی حالت میں بھی قابلِ قبول ہے
✔️ بغیر کسی کٹوتی کے مکمل قیمت کا متبادل دیا جاتا ہے
*یہ آپ کا حق ہے — اسے ضائع نہ کریں۔
*لوگوں تک یہ پیغام ضرور پہنچائیں تاکہ کوئی اپنی محنت کی کمائی یوں ضائع نہ کرے۔