125

انتہائی ضروری اطلاع

انتہائی ضروری اطلاع ۔۔
یہ پودا سینا آکسیڈینٹیلیس (Senna occidentalis) کہلاتا ہے جو ایک جنگلی، جھاڑی نما پودا ہے جو زیادہ تر گرم علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ یہ پودا ہمارے خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع سمیت تحصیل کاٹلنگ میں بھی موجود ہے اور حالیہ دنوں میں اس کی وجہ سے دو معصوم بچوں کی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
براہِ کرم اس پوسٹ کو خود غور سے پڑھیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ عوام میں شعور اجاگر ہو سکے۔ اپنے بچوں کو اس پودے کے بارے میں ضرور آگاہ کریں اور انہیں اس کے قریب جانے سے روکیں۔ کیونکہ احتیاط ہی بچاؤ ہے۔ڈاکٹر فیاض خان کے مطابق اس زہریلے پودے کی نشوونما روکنے کے لئے متعلقہ ادارے سرگرم ہو چکے ہیں انشاءاللہ عنقریب اس پودے کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ۔
پوسٹ بہ تعاون:
ڈاکٹر فیاض خان
ایگریکلچر افسر تحصیل کاٹلنگ

Views: 125

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں