35 سال سے التوا کا شکار ریگی ماڈل ٹاؤن تنازعہ کے حل میں انقلابی پیشرفت، ریگی ماڈل ٹاؤن تنازعہ کے حل کے لیے قیام پاکستان سے قبل کھینچی گئی میفی گرفتھ لائن کا ازسرنو نو جائزہ لینے کا فیصلہ، کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر، ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی، قوم کوکی خیل اور متاثرین کے ہمراہ جلد ریگی ماڈل ٹاؤن کا دورہ کرینگے اور کھینچی گئی میفی گرفتھ لائن کا ازسرنو جائزہ لیں گے، اور حقیقی زمینی حقائق سے آگاہی حاصل کریں گے
اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر، ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور قوم کوکی خیل کے نماہندہ جرگہ اراکین نے شرکت کی اجلاس میں اس عزم کا مشترکہ اعادہ کیا کہ 35 سال سے التوا کا شکار ریگی ماڈل ٹاؤن تنازعہ حل کرکے 18 ہزار متاثرین کی بے چینی کو دور کیا جائے گا اور ان کی داد رسی کی جائے گی اس سلسلے میں ریگی ماڈل ٹاؤن کے متنازعہ زونز کے دورے کے ساتھ ساتھ میفی گرفتھ لائن کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے توقع ظاہر کی کہ 35 سال سے التوا کا شکار تنازعہ کے حل کا یہ بہترین وقت ہے تمام فریقین تنازعہ کے حل کے لیے سنجیدہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر تنازعہ کا پائدار حل تلاش کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ جلد سے جلد تنازعہ حل نکال کر متاثرین کو مزید ذہنی کوفت سے چھٹکارا دلایا جاسکے
145