161

یئرمین بی آئی ایس پی سنیٹر روبینہ خالد کی یونیسیف کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے آج یونیسف اور PIDE کے زیر اہتمام نالج ایکسچینج ایونٹ، Shaping Policy through Evidence: Strengthening Systems for Children in Pakistan ،میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت 1 کروڑ سے زائد مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ بی آئی ایس پی ایشیا کے سب سے بڑے، ڈیٹا پر مبنی اور خواتین کو بااختیار بنانے والے سوشل سیفٹی نیٹس میں سے ایک ہے اور اب یہ پروگرام خواتین کی ڈیجیٹل اور مالی شمولیت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ چیئرپرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی نشوونما پروگرام پر بھی روشنی ڈالی، جو صحت، غذائیت اور کیش ٹرانسفر کے ذریعے چھوٹے بچوں میں سٹنتنگ اور ماؤں کی غذائی قلت کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے پالیسی سازوں، محققین، پریکٹیشنرز اور ڈیولپمنٹ پارٹنرز کو ایک پلیٹ فارم پر لانے پر یونیسف اور PIDE کی تعریف کی۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ، ڈویلپمنٹ اور اسپیشل انیشیٹیوز، احسن اقبال اور یونیسف و PIDE کے نمائندگان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Views: 161

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں