سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی زیر صدارت کرسمس اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں چرچز، حساس مقامات اور مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ، چرچز میں واک تھرو گیٹس، بی ڈی یو، لیڈیز پولیس، ابابیل سکواڈ، سنیفر ڈاگز اور اضافی گشت کی ہدایت کی۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جبکہ نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ون ویلنگ اور غل غپاڑہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔
190