107

کراچی لڑاکانہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جہاز عملہ نے شہری پاسپورٹ پھاڑ دیا

لاڑکانہ۔۔۔
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر معمولی واقعہ رپورٹ ہوا ہے جہاں مبینہ طور پر ایئر بلیو کے ٹکٹنگ اسٹاف نے مسافر قدرت اللہ کا چیک اِن کاؤنٹر پر پاسپورٹ پھاڑ دیا. واقعے کے بعد مسافر پرواز PA-170 کے ذریعے جدہ روانہ نہ ہو سکا جبکہ پرواز اس کے بغیر ہی روانہ ہو گئی۔پاکستانی پاسپورٹ کو جان بوجھ کر پھاڑنا، خراب کرنا یا ضائع کرنا قانونی جرم ہے۔ پاسپورٹ کسی فرد کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ حکومتِ پاکستان کی سرکاری دستاویز ہوتا ہے۔
پاکستانی پاسپورٹ کو نقصان پہنچانا غیر قانونی عمل ہےکوئی نجی فرد، ادارہ یا ایئرلائن کا عملہ پاسپورٹ پھاڑنے کا اختیار نہیں رکھتاصرف مجاز سرکاری حکام مقررہ قانونی طریقہ کار کے تحت پاسپورٹ ضبط یا منسوخ کر سکتے ہیں، پھاڑ نہیں سکتےپاکستان پینل کوڈ (PPC) دفعہ 427
سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں پاسپورٹ ایکٹ 1974
پاسپورٹ کو نقصان پہنچانا، تبدیل کرنا یا تباہ کرنا قابلِ سزا جرم ہے اور متعلقہ شخص پولیس میں FIR درج کرا سکتا ہے
ذمہ دار فرد یا ادارے کے خلاف قانونی کارروائی ہو سکتی ہے،مالی نقصان کی صورت میں ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا جا سکتا ہے
پاسپورٹ پھاڑنا صرف غیر اخلاقی نہیں بلکہ قانونی جرم ہے۔ عوام اپنے قانونی حقوق سے آگاہ رہیں اور کسی بھی غیر قانونی اقدام کے خلاف آواز اٹھائیں۔

Views: 107

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں