29 گھنٹے مسلسل پرواز ، چینی ایئرلائن نے نیا ریکارڈ قائم کردیا –
چین ایسٹرن ایئرلائنز نے تقریباً 12 ہزار 400 میل کا سفر طے کیا جو دنیا کے نصف حصے کا فاصلہ بنتا ہے
چینی ایئرلائن نے شنگھائی سے بیونس آئرس تک 29 گھنٹوں کی مدت پر محیط پرواز کی ہے۔
یہ پرواز چین سے ارجنٹینا تک کا سفر کرتی ہے۔ جس میں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں مختصر وقفہ لیا جاتا ہے تاکہ ایندھن کی فراہمی اور عملے کی تبدیلی کی جا سکے۔
چین ایسٹرن ایئرلائنز کا یہ نیا روٹ تقریباً 12 ہزار 400 میل دوری کا ہے۔ جو دنیا کے نصف حصے کا فاصلہ بنتا ہے۔ پہلی پرواز 4 دسمبر کو شنگھائی سے روانہ ہوئی اور اپنے متعین وقت سے پہلے ہی بیونس آئرس پہنچ گئی