نکیال آزاد کشمیر سے نمائندہ خصوصی (ذوالفقار شریف)پی ٹی آئی کا کامیاب پاور شو،
پی ٹی آئی نکیال کا کامیاب پاور شو مخالفین کی نیندیں حرام ۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ۔عوامی استحصال ،موروثی سیاست ،باریاں لینا اور فرینڈلی اپوزیشن دونوں جماعتوں کے منشور یکساں ہیں
دونوں جماعتی نظام سے عوام عاجز معیشت کی بحالی ،غربت کا خاتمہ اور ملکی ترقی پی ٹی آئی کا مطمع نظر ہے
تفصیلات کے مطابق سابق امیدوار اسمبلی و چیف آرگنائزر ضلع کوٹلی سردار نعیم آرزو ،سنئر نائب صدر ضلع کوٹلی نعیم اقبال ، سردار فاروق حیدر ایڈووکیٹ،کونسلر سردار امجد علی خان انجینئر سردار عامر نواز خان کے ہمراہ ایک خوبصورت ریلی نکالی اور حلقہ نمبر دو نکیال میں پاؤر شو کر کے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی تمام سنئر قیادت کا اکھٹے ہونا ہی بڑی بات تھی شرکاء ریلی نے ڈھول کی تھاپ پہ بھنگڑے ڈالے اور فلک شگاف نعرے لگائے تیری آرزو میری آرزو نعیم آرزو ،نعیم آرزو ریلی پڑاوہ چوک سے ہوتی ہوئی کمیونٹی ہال پہنچی جہاں پر چوہدری اشرف ایاز ایڈووکیٹ ،ملک عبدالقیوم ایڈووکیٹ ،سردار فاروق حیدر ایڈووکیٹ ،سنئر نائب صدر ضلع کوٹلی سردار نعیم اقبال، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری آصف حنیف کیلوی،سردار امجد علی کونسلر وارڈ لنجوٹ سردار افتخارِ سکندر کونسلر وارڈ دھروتی تھکیالہ ، کونسلر نیازی وارڈ منجہ کیری کالونی حلقہ کے صدر سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر عبدالقادر عصمت ،سابق چیرمین شکستہ سردار خوشحال خان کریلوی،ریٹائرڈ فارسٹر سردار محمد رفیق خان،چوہدری اشرف پرویز جنگجوسردار ظہیر احمد نائب صدر اسلام آباد سمال ٹریڈرز،سابق امیدوار اسمبلی محترمہ سعدیہ تاج ،میجر سلیم اختر کشمیری ،انجینر سردار عامر نواز خان ،سابق امیدوار کونسلر وارڈ ڈبسی سردار خرم شمیم خان ،غازی سید اسرار کاظمی ،مدرس ریٹائرڈ سردار محمد نواز خان ،سابق امیدوار کونسلر لنجوٹ ٹھیکدار سردار اعجاز کشمیری و دیگر نے الیکشن 2026کے لیے سردار نعیم آرزو پہ اعتماد کرتے ہوئے انہیں امیدوار اسمبلی نامزد کرتے ہوئے اپنی بھرپور کمپین کا آغاز کر دیا