حیات آباد کے علاقے میں خواتین کے کپڑوں میں ملبوس مبینہ خواجہ سرا نے اسلحہ کے زور پر ایک شہری کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق واردات میں ملوث خواجہ سرا فہد عرف ہنی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ شہری نے بیان دیا کہ ملزم خواتین کے لباس میں اس کے قریب آیا اور گن پوائنٹ پر اس سے موبائل فون اور نقد رقم چھین لی۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
65