64

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمد سہیل آفریدی نے کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ کو تعزیتی خط

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمد سہیل آفریدی نے کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ کو تعزیتی خط ارسال کر دیا ہے۔ خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سانحات پوری قوم کے لیے باعث صدمہ ہوتے ہیں۔تعزیتی خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سندھ حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک صوبے کا دکھ پوری قوم کا دکھ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں سندھ حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ شریک ہیں۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔
َََِِِِ<><><><><><><>

Views: 64

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں