79

خیبرپختونخوا میں اعلی افسران کے تبادلے

خیبرپختونخوا میں اعلی افسران کے تبادلے،اعلامیہ جاریپشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے ڈائریکٹر سٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ خیبرپختونخوا سمیت 4 افسروں کے تبادلے کردئیے۔تبدیل ہونے والے افسران میں گریڈ 20 کے دو پی ایم ایس افسران اور 2 ٹیچنگ کیڈرز کے شامل ہیں ۔ اس سلسلے میں محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے الگ الگ اعلامیے جاری کردئیے۔جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر سٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ خیبرپختونخوا کلیم اللہ خان کو تبدیل کرکے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن مالاکنڈ لگایا گیاہے۔اسی طرح اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 20 کے عنایت اللہ وسیم کو چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد تعینات کیا گیاہے ۔ایک اور اعلامیہ کے مطابق گریڈ 20 کی ٹیچنگ کیڈر سے تعلق رکھنے والے روبینہ قیوم کو ریجنل پروفیشنل ڈویلپمنٹ سنٹر فی میل ڈبگری گارڈن پشاور تعینات کردی گئی ہے ۔ گریڈ 20 کی حنا فاطمہ کو پرنسپل ریجنل پروفیشنل ڈویلپمنٹ سنٹر ایبٹ آباد لگا دیا ہے

کیٹاگری میں : صحت
Views: 79

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں