107

ایل آر ایچ کے ایک ڈاکٹر کے ساتھ پرائیویٹ ہاسٹل میں پیش آنے والے نا خوشگوار واقعے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح میٹنگ

ڈاکٹر ہاسٹل معاملہ۔
ایل آر ایچ کے قائمقام ہسپتال ڈائریکٹر طارق برکی نے گزشتہ روز ایل آر ایچ کے ایک ڈاکٹر کے ساتھ پرائیویٹ ہاسٹل میں پیش آنے والے نا خوشگوار واقعے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح میٹنگ بلائی جس میں ڈی ایس پی سٹی ون احمد راشد، ڈی ایس پی ایل آر ایچ شاکراللہ اور ایس ایچ او تھانہ کابلی نے شرکت کی۔ اس موقعے پر ہسپتال ڈائریکٹر طارق برکی نے متعلقہ پولیس افسران کو خصوصی طور پر ایل آر ایچ کے ٹرینی ڈاکٹرز جو باہر پرائیویٹ ہاسٹلوں میں رہائش پزیر ہیں کے ساتھ باعزت برتاؤ کی درخواست کی اور کہا کہ ڈاکٹرز چاہے جہاں بھی رہائش پزیر ہوں وہ ہمارے لئے باعث احترام ہیں اور ایل آر ایچ میں ان کی دن رات سروسز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ طارق برکی نے پولیس حکام کے ساتھ تفصیلی ملاقات میں ایل آر ایچ کے ٹرینی ڈاکٹروں کی سیکورٹی اور ان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ اس حوالے سے ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں۔ اس موقعے پر ڈی ایس پی سٹی ون احمد راشد اور ڈی ایس پی ایل آر ایچ شاکراللہ نے کہا کہ پرائیویٹ ہاسٹلز کی سیکورٹی معاملات کو احسن طریقے سے نمٹانا ان کی زمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کاغذی کاروائی کرنا ان کی مجںوری ہے تاہم ایل آر ایچ کے ڈاکٹروں کے ساتھ اس معاملے میں مکمل تعاون کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر ایل آر ایچ انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہیں گے، متعقلہ پولیس افسران نے کہا ٹرینی ڈاکٹرز ہمارا مستقبل ہیں اور خاص کر ایمرجنسی کے حالات میں ان ڈاکٹروں کی خدمات کو پولیس ڈیپارٹمنٹ انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انہوں نے مزید کہا ایل آر ایچ کے ٹرینی ڈاکٹرز کا ہاسٹلز میں خصوصی خیال رکھا جائے گا جبکہ ڈاکٹروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ بھی اپنی سیکیورٹی کی خاطر پولیس سے تعاون کریں تاکہ کسی بھی نا خوشگوار حالات سے بچا جاسکے ۔

کیٹاگری میں : صحت
Views: 107

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں