75

نیب خیبر پختونخواہ کی بڑی کاروائی اسٹار مارکیٹنگ کے سی سی او اور ریجنل ڈائریکٹر گرفتار

*نیب خیبر پختونخوا کی بڑی کارروائی 3.73 ارب روپے کے مالیاتی اسکینڈل میں اسٹار لینڈ مارکیٹنگ کے سی ای او بلال حسن اور ریجنل ڈائریکٹر افتخار احمد گرفتار**عوامی سرمایہ کاری کے نام پر اربوں روپے کا فراڈ، نیب نے ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا**جعلی‘حلال منافع’اسکیم بے نقاب، نیب کی کارروائی میں اسٹار لینڈ مارکیٹنگ کے اعلیٰ عہدیدار کی گرفتاری*قومی احتساب بیورو (نیب)، خیبر پختونخوا نے بڑے پیمانے پر عوامی دھوکہ دہی اور مالی فراڈ کے مقدمہ میں اسٹار لینڈ مارکیٹنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او بلال حسن اور ریجنل ڈائریکٹر افتخار احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں ان کے ایک میگا مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا کہ ملزمان نے رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے نام پر جعلی اور نام نہاد ’حلال‘ منافع کا جھانسہ دے کر معصوم شہریوں سے رقوم وصول کیں، جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً 3.73 ارب روپے کا نقصان سامنے آ چکا ہے۔ جمع شدہ رقوم کو مشتہر کردہ ہاؤسنگ منصوبوں میں لگانے کے بجائے خرد برد کیا گیا۔ذرائع سے مزیدمعلوم ہوا کہ نیب لوٹی گئی عوامی رقم کی وصولی اور تمام ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے مکمل اور شفاف تحقیقات کر رہا ہے۔ تمام متاثرین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے دعوے اور متعلقہ دستاویزات جلد از جلد نیب خیبر پختونخوا کے دفتر میں جمع کروائیں۔ نیب عوامی مفادات کے تحفظ، شفاف احتساب اور بدعنوانی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت
Views: 75

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں