135

امریکا کےصدر ٹرمپ غزہ کا انچارج ہوگا

غزہ بورڈ آف پیس’ میں طاقت کا منبع ٹرمپ ہوں گے:

امریکی اخبار کا دعویٰامریکی اخبار کے مطابق بورڈ آف پیس قرارداد کے متن کے مطابق غزہ کا انچارج امریکا ہوگا،اگلے بورڈ آف پیس چیئرمین نامزد کرنےکا مکمل اختیار بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ہوگا۔اخبار میں کہا گیا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس معاہدے میں شامل دیگر ملکوں کا کردار معاون کا ہوگا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے تشکیل دیے گئے غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیے، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ ارجنٹینا، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ہنگری، کوسوو، مراکش اور ویتنام نے بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جبکہ اٹلی اور اسپین نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔

Views: 135

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں